جرائم و حادثات

تلنگانہ میں ووٹ ڈال کر مکان واپس ہونے والی خاتون نرس خوفناک حادثہ میں ہلاک _ ویڈیو دیکھیں

ورنگل _ یکم دسمبر ( اردولیکس) تلنگانہ کے قاضی پیٹ میں پیش آئے ایک خوفناک سڑک حادثہ میں ایک  خاتون نرس ہلاک ہوگئی جو ووٹ ڈالنے کے بعد اپنے گھر واپس ہورہی تھی

یہ واقعہ فاطمہ نگر، قاضی پیٹ میں پیش آیا، جہاں  کویتا (35) نامی نرس کی اس وقت موت ہو گئی جب وہ ووٹ ڈالنے کے بعد گھر واپس ہورہی تھی کہ ایک تیز رفتار کار نے اسے ٹکر مار دی۔ پولیس کے مطابق، گڈے جوزف اور کویتا، ہنوماکنڈہ ضلع میں درگاہ قاضی پیٹ کے شوہر اور بیوی ہیں۔ یہ جوڑا جمعرات کو مقامی سینٹ گیبریل اسکول میں ووٹ ڈالنے کے لیے دو پہیہ گاڑی پر گئے تھے ۔ ووٹ ڈالنے کے بعد گھر لوٹتے وقت ایک کار فاطمہ نگر سے درگاہ کی طرف آئی اور کویتا کو ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں اس کے سر پر شدید چوٹیں آئیں۔ علاج کے لیے ایم جی ایم اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی اس کی موت ہوگئی۔

 

متوفی کے رشتہ داروں نے جمعہ کو قاضی پیٹ برج پر نعش کے ساتھ احتجاج کیا اور  ایکسائز سی آئی کے بیٹے وامسی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جس نے لاپرواہی سے کار چلائی تھی ۔قاضی پیٹ پولیس انسپکٹر راجو نے معاملہ درج کرلیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button