جرائم و حادثات

اترپردیش کے مرادآباد ضلع میں ایک مسجد کے امام کو گولی مار کر قتل کردیا گیا

مرادآباد _ 11 جون ( اردولیکس ڈیسک) اترپردیش کے مرادآباد ضلع میں نامعلوم افراد نے گولی مار کر ایک مسجد  امام کا  قتل کردیا ۔جن کی شناخت مولانا اکرم کی حیثیت سے ہوئی ہے ان کی نعش منگل کی صبح اپنے ہی گھر کے بازو ایک سنسان مقام سے برآمد ہوئی۔ مقامی لوگوں نے نعش کو دیکھتے کے بعد پولیس کو اس کی اطلاع دی

 

۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضے میں لے کر تفتیش شروع کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ واقعہ پیر کی صبح مراد آباد کے کٹگھر پولیس اسٹیشن  کے حدود میں آنے والے بھینسیا گاؤں میں پیش آیا۔ رام پور کے ماسواسی کے رہنے والے 36 سالہ  مولانا اکرم بھینسیا گاؤں کی بڑی مسجد میں امام تھے۔ وہ اپنی بیوی اور 6 بچوں کے ساتھ بھینسیا میں رہتے تھے

 

بتایا جاتا ہے کہ بیوی دو دن تین   بچوں کے ساتھ اپنے میکہ کے گھر گئی ہوئی تھی ۔ مولانا اکرم گھر میں تین بچوں کے ساتھ تھے۔ پیر کی رات کسی نے مولانا کو فون کرکے گھر سے باہر بلایا اور  گولی مار کر قتل کر دیا۔ منگل کی صبح ان کی نعش گھر کے قریب کھنڈر میں پڑی ہوئی ملی۔

 

صبح جب گاؤں والوں نے نعش دیکھی تو پولیس کو اطلاع دی گئی۔ جس کے بعد ایس پی سٹی اکھلیش بھدوریا، سی او اور کٹگھر پولیس موقع پر پہنچ گئے۔ حکام نے فرانزک ٹیم کو بلایا اور جائے وقوعہ پر تفتیش کی۔ ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ اس واقعہ کے بعد گاوں کے مسلمانوں میں غم وغصہ کی لہر دوڑ گئی۔

 

چار دن قبل پرتاپ گڑھ ضلع میں بھی ایک عالم دین مولانا فاروق صاحب کا بے دردی سے قتل کردیا گیا تھا اس واقعہ کو ابھی بھول ہی نہیں پائے کہ اترپردیش میں ایک مولانا کا قتل کردیا گیا

 

متعلقہ خبریں

Back to top button