جرائم و حادثات

میٹ پلی کا نوجوان شیخ ریان خانہ پور کے صدرماٹ میں ڈوب گیا _ تفریح کے لئے 5 نوجوان گئے تھے آبشار

کورٹلہ _ 17 جولائی ( اردولیکس) تفریح کے لئے جانے والے 5 نوجوانوں میں ایک نوجوان کی پانی میں ڈوب جانے سے موڑ ہوگئی۔ یہ افسوسناک واقعہ تلنگانہ کے نرمل ضلع کے صدرماٹ واٹر فال میں پیش آیا۔

 

خانہ پور کے ایس ایس آئی شنکر نے بتایا کہ جگتیال ضلع کے میٹ پلی ٹاون کے اسلام پورہ سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان اپنے چار دوستوں سلیمان، عمران ، عظیم اور مستان کے ساتھ خانہ  پور منڈل کے میڈم پلی گاؤں کے مضافات میں واقع صدرماٹ کی سیر کے لیے آیا تھا تیراکی کے دوران پانی میں ڈوب گیا۔اس کے دوستوں نے اسے بچانے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے۔نوجوان کی شناخت میٹ پلی کے  شیخ ریان کی حیثیت سے ہوئی ہے ساتھی نوجوانوں کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ماہر تیراکوں کی مدد سے شیخ ریان کی نرش کو پانی سے نکال کر خانہ پور اسپتال منتقل کردیا۔ اس سلسلے میں پولیس ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button