جنرل نیوز

مولانامحمد مصدق القاسمی ناظم دارالعلوم صدیقیہ خانہ پور کا جمعیتہ علماء گریٹر حیدرآباد‌‌ منتخب ہونے کے بعد آمد پر والہانہ استقبال

خانہ پور 19/دسمبر۔ مولانامحمد مصدق القاسمی ناظم دارالعلوم صدیقیہ خانہ پور کو جمعیتہ علماء گریٹر حیدرآباد کے صدر منتخب کیے جانے پر دارالعلوم صدیقیہ خانہ پور کے مولانا محمد شاہد علی مظاہری نائب ناظم دارالعلوم صدیقیہ خانہ پور اور اساتذہ کرام نے کمرم بھیم چوراہا سے تقریباً 3کلو مءٹر دارالعلوم صدیقیہ تک شاندار استقبال کرتے ہوے موٹر سائیکل ریالی نکالی گئیں۔

بعدازاں دارالعلوم صدیقیہ خانہ پور میں ایک تہنیتی تقریب منعقد کی گئی دارالعلوم صدیقیہ کے نائب ناظم مولانا محمد شاہد علی مظاہری اور اساتذہ نے مولانا محمد مصدق القاسمی شال پوشی کی اور انہیں میٹھای کھلای اسی طرح دارالعلوم صدیقیہ للبنات خانہ پور کی معلمات کی جانب سے مولوی شیخ رئیس نے شال پوشی کی اور کڈم منڈل کے جمعیتہ علماء کے ذمداران مولانا محمد رضوان علی قاسمی و دیگر رفقاء نے بھی مولانا محمد مصدق القاسمی کی شال پوشی کی ۔اس موقع پر مفتی امتیاز احمد خان مفتاحی ماہر امام وخطیب مسجد تاج بانی وناظم جامعۃ المومنات نرمل کا لکھا ہوا کلام مدرسہ کے استاذ مولانا محمد عامر حسامی نے پڑھ کر سنایا اس موقع پر مفتی الیاس احمد حامد قاسمی جنرل سیکریٹری جمعیتہ علماء ضلع نرمل نے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوے جمعیتہ علماء کا تعرف پیش کیا اس موقع پر مفتی الیاس احمد حامد

قاسمی جنرل سیکریٹری جمعیتہ علماء ضلع نرمل۔مولانا محمد شاہد علی مظاہری نائب ناظم دارالعلوم صدیقیہ خانہ پور ۔اساتذہ ۔معلمات طلبہ و طالبات نے مولانا محمد مصدق القاسمی ناظم دارالعلوم صدیقیہ خانہ پور وصدر جمعیتہ علماء گریٹر حیدرآباد کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش  کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button