جرائم و حادثات

نظام آباد ضلع میں خوفناک سڑک حادثہ _ سدی پیٹ ضلع کے 3 نوجوان ہلاک

نظام آباد _ تلنگانہ کے نظام آباد ضلع میں پیش آئے  خوفناک سڑک حادثہ میں ضلع سدی پیٹ کے تین نوجوان ہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ نظام آباد ضلع کے آرمورمنڈل کے چیپور  کی قومی شاہراہ پر اُس وقت پیش آیا جب کار چلانے والے نے اس کا توازن کھودیااور یہ کار،ٹہری ہوئی لاری سے ٹکراگئی۔حادثہ اتنا شدید تھاکہ کار میں سوار تین نوجوان موقع پر ہی ہلاک اورایک ضعیف شخص زخمی ہوگیا۔

 

اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی اور  نعشوں کو پوسٹ مارٹم اور زخمی کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیا۔پولیس نے ساتھ ہی سڑک کو ٹریفک کیلئے بحال کرنے کا کام بھی انجام دیا۔اس حادثہ میں کار کے سامنے کے حصہ کو شدید نقصان پہنچا۔اس کو کرین کی مدد سے ہٹانے میں پولیس نے مدد لی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button