جنرل نیوز

انعام الحق نیپالی نےدارالعلوم دیوبند کے سالانہ امتحان میں کیا ٹاپ۔والدین اور نیپال کا نام ہواروشن

انوار الحق قاسمی

(ترجمان جمعیت علماء روتہٹ نیپال)

یقینا جس نے بھی کہا: ‘عند الامتحان يكرم الرجل أو يهان ‘صد فی صد درست کہا۔ اور حقیقت بھی یہی ہے کہ جب کوئی طالب علم امتحان میں اعلی اور امتیازی نمبرات حاصل کرتاہے،تو اسے بےانتہا خوشی ہوتی ہےنیز اس کی محبت اور قدر و منزلت طبعی وفطری طور پر ہردل میں پیدا ہوجاتی ہے ،جس کی بناء ہر طرف سے پھر مبارکبادیاں ملنی شروع ہوجاتی ہیں۔

امسال ملک نیپال کا ایک ہونہار فرزند: انعام الحق بن( مولانا محمد عزرائیل مظاہری) شریک دورہ حدیث شریف نے دارالعلوم دیوبند کے سالانہ امتحان میں اعلی اور امتیازی نمبرات حاصل کرکے اساتذہ کرام ،والدین سمیت ملک نیپال اور دارالعلوم کا نام خوب روشن کیا ہے۔ جس سے اہل خانہ اور محبین میں خوشی کا ماحول ہے۔

اس موقع سے مولانا وقاری محمد حنیف عالم قاسمی مدنی(جنرل سکریٹری جمعیت علماء نیپال) مولانا محمد جواد عالم مظاہری(نائب صدر جمعیت علماء روتہٹ نیپال) مولانا محمد صابر عالم مظاہری (خازن جمعیت علماء روتہٹ نیپال) مولانا محمد ابواللیث صاحب قاسمی (امام و خطیب مسجد ابوبکر بیرگنج) مولانا محمد مظہر الحق قاسمی (نگراں معھد ام حبیبہ للبنات جینگڑیا روتھٹ نیپال) مولانا وقاری اسرار الحق قاسمی (رکن جمعیت علماء روتہٹ نیپال) مولانا وقاری نثار احمد صاحب وغیرہم کی جانب سے موصوف کو دل کی عمیق گہرائیوں سے پر خلوص مبارکبادیاں ملی ہیں۔

کتابوں کے نمبرات:بخاری شریف:92 ترمذی شریف:90مسلم شریف :92ابوداؤد شریف:92 نسائی شریف :88ابن ماجہ شریف:90طحاوی شریف :98شمائل ترمذی:98مؤطاامام مالک :88مؤطاامام محمد:83۔کل نمبرات:911۔اوسط:91.10۔

اللہ عزیزم انعام الحق بن(مولانا محمد عزرائیل مظاہری)کو اسی طرح مستقبل کے ہر امتحان میں عظیم کامیابیوں سے ہم کنار فرمائے آمین یارب العالمین۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button