March 05, 2021

بھجن گلوکارنریندرچنچل چل بسے

بھجن گلوکارنریندرچنچل چل بسے

ممبئی 22 جنوری (اردولیکس) بھجن گلوکار نریندرچنچل چل بسے ان کی عمر 80 سال تھی۔ وہ گزشتہ تین ماہ سے علیل تھے۔ پسماندگان میں دوبیٹے اورایک بیٹی ہے۔ اپولو اسپتال کے ذرائع کے مطابق ان کے دماغ میں خون جم گیا تھا انہوں نے جمعہ کو تقریباً ساڑھے بارہ بجے آخری سانس لی۔ چنچل کی پیدائش امرتسر میں ایک مذہبی پنجابی خاندان میں 16 اکتوبر 1940 میں ہوئی تھی۔ انہوں نے 1973 میں بالی ووڈ فلم پولیس مین کے لیے پہلا گانا گایا۔ لیکن 1980 میں آئی فلم’آشا‘ کے ’تونے مجھے بلایا‘ اور 1983 میں ’اوتار‘کے ’چلو بلاوا آیا ہے‘ گیتوں نے ان کی پہچان بنائی۔ انہوں نے نصف درجن سے زائد فلموں کے کئی گیتوں کواپنی آوازدی۔ اس کے علاوہ انہوں نے 1400 سے زائد گیتوں، بھجنون کے 270 سے زائد البم کو سروں سے سجایا۔

Post source : urduleaks