
حیدرآباد _ 22 جنوری ( اردو لیکس) تلنگانہ میں قیادت کی تبدیلی کی اطلاعات میڈیا کے مختلف گوشوں سے موصول ہورہی ہیں اور بتایا جا رہا ہے کہ 18 فروری کو چیف منسٹر چندرشیکھر راو اپنے اکلوتے فرزند تارک راما راو کو چیف منسٹر کے عہدہ پر بٹھا دیں گے۔ریاست میں گذشتہ چند دنوں سے بیشتر وزراء اور ٹی آر ایس پارٹی کے ارکان اسمبلی، تارک راما راو کو چیف منسٹر بنانے کی تجویز پیش کررہے ہیں