March 05, 2021

جون میں کانگریس پارٹی کے صدر کا انتخاب

جون میں کانگریس پارٹی کے صدر کا انتخاب
Photo Credit To file photo

 

نئی دہلی22 جنوری( اردو لیکس) کانگریس کی صدارت  کے انتخابات ایک بار پھر ملتوی کردیئے گئے ہیں۔ پارٹی نے کہا ہے کہ وہ جون تک کانگریس کے صدر کا انتخاب کرے گی۔ جمعہ کو دہلی میں کانگریس ورکنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ پارٹی صدر کے انتخاب سمیت ملک کے موجودہ حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ سی ڈبلیو سی میں کسانوں کے خدشات ، ویکسین کی تیاری ، ارنب گوسوامی کے واٹس ایپ چیاٹنگ معاملہ ، پانچ ریاستوں مغربی بنگال ، تمل ناڈو ، آسام ، کیرالہ اور پڈوچیری  اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے جیسے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Post source : urduleaks