نیشنل

پنجاب میں شیو سینا کے لیڈرکو گولی ماردی گئی

نئی دہلی: شیوسینا کے لیڈرسدھیر سوری کو پنجاب کے امرتسر میں سرعام گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔ سوری ایک مندر کے باہر دھرنا دے رہے تھے جب انہیں گولی مار دی گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ گوپال مندر کے باہر کچرے میں دیوتاوں کی مورتیاں ملنے پر یہاں دھرنے پر بیٹھے ہوئے تھے کہ اس دوران ہجوم میں سے کسی نے انھیں گولی مار دی۔ گولی لگنے کے بعد ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انھیں مردہ قرار دے دیا۔ پولیس سے ملی اطلاع کے مطابق سدھیر سوری ٹکسالی میں شیو سینا کے سربراہ تھے۔ امرتسر پولیس کے ایک عہدیدارنے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس سے ہتھیار بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button