March 05, 2021

حیدرآبادی کرکٹر محمد سراج کو لگ گیا جاک پاٹ

حیدرآبادی کرکٹر محمد سراج کو لگ گیا جاک پاٹ

حیدرآباد _23 جنوری ( اردو لیکس) مہندرا گروپ کے چیئر مین  آنند مہیندرا نے  ٹیسٹ کرکٹ میں انٹری حاصل کرتے ہوئے نمایاں مظاہرہ کرنے والے 6 ہندوستانی کرکٹرز کو تھار ایس یو وی کار انعام دینے کا اعلان کیا ہے ۔ آنند مہیندرا نے ٹویٹ کیا کہ یہ انعام ان کے ذاتی اکاؤنٹ سے ہی  فراہم کیا جائے گا۔آسٹریلیائی ٹیسٹ (بارڈر گواسکر سیریز) میں نمایاں مظاہرہ کرنے والے حیدرآباد کے تیز گیند باز محمد سراج ، شارودل ٹھاکر، شبھمان گل ، نویدیپ سینی ، واشنگٹن سندر اور نٹاراجن کو یہ کار انعام میں دی جائے گی ۔آنند مہیندرا نے کہا کہ ان 6 کھلاڑیوں نے  اپنی زندگی میں کافی مشکلات کا سامنا کرنے کے بعد اس سطح پر پہنچے ہیں۔ آنند مہندرا نے کہا کہ ان کھلاڑیوں نے یہ ثابت کردیا کہ  ناممکن کو ممکن بنانے کیسے بنایا جا سکتا ہے 

Post source : urduleaks