انٹر نیشنل

امریکہ میں طوفان 80 ہلاک درجنوں زخمی

نئی دہلی:امریکہ میں طوفان ایان نے زبردست تباہی مچادی ہے۔ طوفان سے بری طرح متاثر امریکی ریاستوں فلوریڈا اور شمالی کیرولینا میں کم از کم 80 لوگوں کی موت ہو گئی ہے جب کہ کئی لوگ زخمی بتائے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق طوفان ایان کے سبب فلوریڈا میں کم از کم 76 لوگوں کی موت ہو گئی جب کہ شمالی کیرولینا میں چار دیگر لوگوں کی موت ہو گئی۔ قدرتی آفات سے ہونے والے نقصانات کا اندازہ لگانے والی ایک یو ایس ریسرچ فرم کورلاجک کے مطابق ایان کی ہوا اور طوفان سے ممکنہ نقصان 28 ارب سے 47 ارب امریکی ڈالر کے درمیان ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button