نیشنل

وزیراعظم نریندر مودی کا کل ہفتہ کو دورہ حیدرآباد _ جلسہ عام میں چیف منسٹر چندرشیکھرراو بھی مدعو

حیدرآباد _ 7 اپریل ( اردولیکس) وزیر اعظم نریندر مودی کل ہفتہ کو حیدرآباد میں مختلف ترقیاتی پراجیکٹس کا سنگِ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے۔ وہ سکندرآباد پریڈ گراﺅنڈ پر عوامی جلسے سے بھی خطاب کریں گے۔ نریندر مودی کل حیدرآباد میں دو گھنٹے مختلف پروگراموں میں حصہ لینے کے بعد آندھراپردیش کے تروپتی روآنہ ہوں گے۔
تین ریاستوں کے اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم تلنگانہ میں 11 ہزار 355 کروڑ روپے کے مختلف ترقیاتی پراجیکٹس کا افتتاح کریں گے اور سنگِ بنیاد رکھیں گے، جن میں ریل اور شاہراہوں کے پراجیکٹس بھی شامل ہیں۔  مودی سکندرآباد سے تروپتی کے درمیان وندے بھارت ٹرین کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے۔ تلگو زبان بولنے والی دو ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش کے لیے یہ دوسری وندے بھارت ٹرین ہے۔
وندے بھارت ٹرین نال گونڈا، گُنٹور، اونگول اور نیلور کے مقام پر رُکے گی اور اس سے 10 سے زیادہ گھنٹے کی دوری کم ہو کر ساڑھے آٹھ گھنٹے کی ہو جائے گی۔
اس کے علاوہ وزیر اعظم سکندرآباد ریلوے اسٹیشن کی جدیدکاری کے کاموں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے، جس پر تقریباً 715 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ وزیر اعظم سکندرآباد- محبوب نگر ریلوے کی پٹریوں کو ڈبل کرنے کے پروجیکٹ کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ جناب مودی اس موقع پر 13 کثیر ماڈل ٹرانسپورٹ خدمات کا بھی افتتاح کریں گے۔
جناب مودی 6 شاہراہوں کی توسیع کے پروجیکٹ اور بی بی نگر کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس کے مختلف ترقیاتی کا سنگِ بنیاد رکھیں گے
اسی دوران سکندرآباد کے پریڈ گراﺅنڈ میں کل دوپہر ہونے والے عوامی جلسے میں چیف منسٹر چندرشیکھرراو کو بھی مدعو کیا گیا ہے اور انھیں تقریر کرنے کے لیے 7 منٹ کا وقت دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button