جرائم و حادثات

جگتیال ضلع میں فینانسر کے خلاف پولیس کی کاروائی۔ قریب ساڑھے تین کیلو سونا ضبط، ضلع کے کئی مقامات پراچانک دھاوے

جگتیال:ریاست تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں فینانسرس کے خلاف پولیس نے بڑے پیمانے پرکاروائی کرتے ہوئے قریب ساڑھے تین کیلو سونا ضبط کرلیا۔ ضلع ایس پی سی سچ سندھو شرما کی ہدایت پرجمعرات کی رات دیر گئےضلع بھرکے کئی مقامات پردھاوے کئے گئے۔ مٹ پلی کے فینانسرشیوا کے مکان سے 3.448 کیلو سونا، 32.11 روپئے نقد رم، بی لکشمن کے مکان سے 24 لاکھ نقد رقم ضبط کرلی گئی۔

ضلع کے مختلف مقامات پرکئے گئے دھاوں میں 268 پرامیسری نوٹ، 34 گاڑیوں کے رجسٹریشن پیپرس اورپانچ مکانات کے دستاویز کے علاوہ 10 چیکس ضبط کرلئے گئے۔ جگتیال میں تین، کورٹلہ میں چار، رائیکل، مٹ پلی میں دو مقامات پرتلاشی لی گئی جبکہ جگتیال منڈل کے ایک مکان پردھاوا کیا گیا۔ پولیس نے ان تمام کے خلاف کیس درج کرلیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button