انٹر نیشنل

امریکہ کی یونیورسٹی میں اندھا دھند فائرنگ تین ہلاک

نئی دہلی: امریکہ میں ایک بارپھرفائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ تازہ معاملہ امریکہ کی یونیورسٹی آف ورجینیا میں اندھادھند فائرنگ کے نتیجہ میں تین افراد کی موت ہوگئی اوردیگردو کےزخمی ہونے کی اطلاع بھی موصول ہوئی ہے۔ یہاں موصولہ اطلاعات کے مطابق ایک شخص نے اچانک یہ فائرنگ شروع کر دی ملزم نے ایسا کیوں کیا، اس سلسلے میں کوئی بھی جانکاری سامنے نہیں آ سکی ہے۔ پولیس کے حوالے سے یہ اطلاع ضرور سامنے آئی ہے کہ ملزم شخص یو وی اے فٹبال ٹیم کا سابق کھلاڑی ہے۔ اسی نے اتوار کو اچانک فائرنگ شروع کر دی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button