مبارکباد

تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن جگتیال کی نو منتخبہ کمیٹی کو رکن اسمبلی ڈاکٹر سنجے کمار ، رکن کونسل جیون ریڈی اور ضلع کلکٹر جگتیال کی مبارکباد

جگتیال _30 اگست ( اردولیکس)  تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن جگتیال کی نو منتخبہ کمیٹی نے جگتیال یونٹ کے صدر مجاہد عادل کی قیادت میں ایم ایل اے کیمپ آفس میں رکن اسمبلی ڈاکٹر سنجے کمار سے   ملاقات کی ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی  سنجے کمار نے تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن جگتیال کے نومنتخب ارکان کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر یونین کے  جنرل سیکرٹری حافظ عابد، اعزازی مشیر عرفان جعفر رشید، کنوینر فضل بیگ، چیف ایڈوائزر خان ضیاء، جوائنٹ سیکرٹری ضمیر علی عدنان، آرگنائزنگ سیکرٹری زبیر علی، الیکشن کمیشن کے ممبر یونس سعید موجود تھے بعد ازاں کمیٹی کے اراکین نے رکن کونسل ٹی جیون ریڈی سے بھی ان کی قیام گاہ پہنچ کر ملاقات کی۔جس پر جیون ریڈی نے بھی نو منتخبہ کمیٹی کے اراکین کو مبارکباد پیش کی۔ اسی طرح کمیٹی نے ضلع کلکٹر جی روی سے بھی ملاقات کی جنھوں نے مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button