جنرل نیوز

کتاب سب کے پیغمبر سب کے محسن حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم منظر عام پر

تلگو اور انگریزی میں برادرانِ وطن میں مفت تقسیم کا نظام ۔کثیر تعداد میں شائع کرنے میں تعاون کرنے مولانا غیاث احمد رشادی کی اپیل

حیدرآباد:عبدالمجید تبریز القاسمی ٹرسٹی منبر و محراب فاؤنڈیشن انڈیا کی اطلاع کے مطابق مولانا غیاث احمد رشادی کی مختصر سی ایک کتاب ”سب کے پیغمبر سب کے محسن حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم“ منظر عام پر آچکی ہے جس میں عام فہم انداز میں مختصر طورپر اس پہلو کو اجاگر کیاگیا ہے کہ رسولِ رحمت صلی اللہ علیہ وسلم نے مختلف طبقات مثلاً مہمانوں، مسافروں، یتیموں، مسکینوں، محتاجوں، کمزوروں، بیواؤں، رشتہ داروں، پڑوسیوں، غلاموں، سائلوں، بیروزگاروں، قیدیوں، دشمنوں، اپنوں نیز جانوروں کے ساتھ کس قدر حسنِ سلوک کیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق و عادات پر بھی مختصر روشنی ڈالی گئی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کن کن اخلاقِ کریمانہ پر فائز تھے۔ یہ وہ باتیں ہیں جن کو برادرانِ وطن تک پہنچانا بھی ضروری ہے تاکہ رسولِ رحمت صلی اللہ علیہ وسلم سے متعلق جو غلط فہمیاں پیدا کی جارہی ہیں ان کا ازالہ ہوسکے۔ مولانا غیاث احمد رشادی نے منبر و محراب فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام اس کتاب کا تلگو اور انگریزی میں ترجمہ کروایا ہے اور جناب مصباح الدین صاحب ڈائرکٹر کریک سائیڈ و چیرمین قمر منیر ایجوکیشنل ٹرسٹ نے اپنے خصوصی تعاون سے دس ہزار کی تعداد میں رشادی پبلشرز کے توسط سے شائع کروایا ہے۔ یہ کتابیں برادرانِ وطن میں ہدیتاً تقسیم کرنے کیلئے ہے۔ جو حضرات برادرانِ وطن تک انگریزی یا تلگو میں مفت تقسیم کرنا چاہتے ہیں وہ دفتر منبر و محراب فاؤنڈیشن متصل مسجد الفلاح،واحد نگر، اولڈ ملک پیٹ سے راست وصول کرسکتے ہیں۔ بیرون شہر سے بذریعہ پوسٹ منگوانے والے سیل نمبر 8019878784 پر ربط کریں۔ واضح ہوکہ اردو زبان میں یہ کتاب برائے فروخت رکھی گئی ہے جس کی قیمت چالیس روپئے ہے۔ رسولِ رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کے حسنِ سلوک اور اخلاقِ حسنہ کو برادرانِ وطن کے درمیان پہنچانے کا جذبہ رکھتے ہوں وہ تلگو یا انگریزی میں اس کتاب کو چھپوانے میں تعاون کریں۔ واضح ہوکہ ایک ہزار کی تعداد میں اس کتاب کی اشاعت پر 15000 روپئے کی لاگت آتی ہے اور جو حضرات بھی یہ کتاب شائع کروائیں گے ساری کتابیں برادرانِ وطن میں مفت تقسیم کی جائیں گی۔ ملک کے موجودہ حالات میں وقت کا تقاضا ہے کہ ہم رسولِ رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کے ان پہلوؤں کو برادرانِ وطن تک پہنچائیں۔ ماہِ ربیع الاول اس اقدام کا اہم ترین موقع ہے۔ جو حضرات اس کتاب کی اشاعت میں حصہ لینا چاہتے ہیں وہ سیل نمبر 9394419811 پر ربط کریں۔ شائع کرنے والوں کو بھی بالرات یہ کتابیں چھپوائی کے بعد دی جاسکیں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button