جرائم و حادثات

چوری کے بعد چوروں نے گھر کو لگادی آگ۔ حیدرآباد میں عجیب وغریب واقعہ

حیدرآباد: حیدرآباد کے مضافات میں چوری کی عجیب وغریب واردات پیش آئی۔ سارقین نے اولڈ الوال علاقہ کے ایک مکان میں سرقہ کی واردات انجام دی۔ چوری کی واردات انجام دینے کے بعد سراغ مٹانے کی خاطرچوروں نے وہاں مرچ پاوڈر چھڑک دیا اوراس مکان کو آگ لگادی۔ بعد ازاں سارقین وہاں سے فرارہوگئے۔ پورا معاملہ یہ ہے کہ سارقین کل رات بنگاروریڈی نامی شخص کے مکان میں داخل ہوئے اورانھوں نے وہاں سے نقدی چرا لی اوراس کے بعد مکان کو آگ لگا دی جس کے نتیجہ میں دو منزلہ مکان میں رکھا سارا سامان جل کرخاکسترہوگیا مکان کو بھی نقصان پہنچا۔ اس سلسلے میں پیٹ بشیرآباد پولیس سے شکایت کی گئی پولیس نے مقدمہ درج کرکے چھان بین شروع کردی ہے۔ ایک طرف رقم سے محرومی اوردوسری طرف مکان کو جلادینے سے تاجرکو دوہری مارپڑی ہے۔ پولیس نے مقام واقعہ کے قریب نصب سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا اورسارقین کی نشاندہی کی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button