جنرل نیوز

تلنگانہ اردو جرنلسٹ ایسوسی ایشن متحدہ ضلع کریم نگر کے وفد کی پداپلی ضلع کے نئے ڈی پی آر او محمد ایوب خان سے نمائندگی

پداپلی۔01/ستمبر/(پریس ریلیز)۔تلنگانہ اردو جرنلسٹ ایسوسی ایشن متحدہ ضلع کریم نگر صدر محمد نثار احمد پروانہ اور جنرل سیکریٹری سید اصغر حسین کی قیادت میں اردو صحافیوں کے ایک نماینده وفد نے نئے  ڈی۔پی۔آر۔او۔ ضلع پداپلی جناب محمد ایوب خان صاحب سے ان کے چیمبر میں ملاقات کرتے ہوئے تمام اردو اخبارات کے نمائندوں کو بلا تاخیر ایکریڈیشن کی منظور ی کی درخواست کی، نایب صدور۔ ایسوسیشن محمد عبدالحکیم ،  محمد خالد حسین ، شریک معتمد محمد امتیاز علی نصرت، محمد تقی الدین زاہد اور حافظ محمد اسماعیل راشد رکن عاملہ ایسوسیشن کی موجودگی میں صدر و جنرل سیکریٹری نے نئے  ڈی۔پی۔آر۔او۔ ضلع پداپلی محمد ایوب خان کو گلدستہ پیش کرتے ہوئے شالپوشی کی۔

 

نئے  ڈی۔پی۔آر۔او۔ ضلع پداپلی محمد ایوب خان نے ایسوسی ایشن  کے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ وہ جلد سے جلد ان کے مطالبات کو پورا کریں گے۔ جس پر ایسوسی ایشن کے ذمہ داروں نے  ڈی۔پی۔آر۔او ضلع پداپلی  محمد ایوب خان  کا شکریہ ادا کیا اور مبارکباد پیش کی

متعلقہ خبریں

Back to top button