جنرل نیوز

ورنگل میں ادارہ ادب اسلامی کا کامیاب مشاعرہ

ادارہ ادب اسلامی ورنگل کا مشاعرہ اسلامک انفارمیشن سنٹر پو چما میدان ورنگل میں کامیاب انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ اس مشاعرہ کا آغاز محمد معشوق کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ نذیر احمد پرواز نے حمد پیش کی۔ ڈاکٹر شجیع اکبر، محمد غوث اور مشہور و معروف نعت خواں محمد خواجہ مجتہدالدین نے نعت پیش کی

 

۔ ڈاکٹر رحیم رامش اور محمد شرف الدین محمودی اسکول اسٹنٹ اردو میڈیم چنتل ہائی اسکول ورنگل بحیثیت مہمان خصوصی شریک ہوئے اور اپنے خصوصی خطاب میں کہا کہ نئی نسل دن بدن اردو سے دور ہوتی جارہی ہے ان کو اردو زبان کی چاشنی سے واقفیت کے لئے مشاعروں سے قریب کرنا بہت ضروری ہے ادارہ ادب اسلامی کے اس کامیاب مشاعرہ کی صدارت تحریک قلم کے صدر ناصر واحدی نے کی۔ بحیثیت مہمان شعراء ڈاکٹر رحیم رامش کا غذ نگر ڈاکٹر نعیم سلیم حیدر آباد امجد سلیم امجد میمین الدین راحل کریمنگر اور مجتہد الدین جنگاؤں شریک ہوئے ۔ میزبان شعراء تاج مضطر، اقبال درد، ناصر واحدی ، سید حسینی برتر ، وحید گلشن، مجاہد حسین جوہر، قادر انصاری، خواجہ کیفی ، امیر الدین امیر نے منتخبہ کلام پیش کیا جنھیں سامعین نے دل کھول کر داد دیا ۔

 

نظامت کے فرائض جناب اقبال درد نے خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دیا۔ مشاعرہ میں محترمہ نعیمہ گوہر محترمہ نصرت جہاں پیکر کا مرسلہ کلام بھی سنایا گیا ۔ اہل ذوق حضرات نے مشاعرہ کے اختتام تک اپنی حاضری برقرار رکھا۔ مشاعرہ کا اختتام سید عبدالحفیظ کنویز کے شکریہ پر ہوا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button