5 بچوں کی ماں کو ہوا 21 سالہ نوجوان سے پیار۔ شادی کیلئے بیٹیوں کو گھرسے نکال دیا

جھانسی: پانچ بچوں کی ماں کو 21 سال کے نوجوان سے پیارہوگیا اوراس نے اپنے عاشق کے ساتھ نہ صرف شادی کا فیصلہ کیا بلکہ اپنی بیٹیوں کو گھرسے نکال دیا۔ یہ عجیب وغریب واقعہ ریاست اترپردیش کے ضلع بھنڈ میں پیش آیا۔ جھانسی کی رہنے والی پانچ بچوں کی ماں جس کی عمر45 سال بتائی گئی ہے، کو مقامی 21 سالہ نوجوان سے محبت ہوگئی اوروہ ساتھ رہنے لگے۔ بیٹیوں نے خاتون کو سمجھانے کی کوشش کی تاہم وہ نہیں مانی اوراس نے اپنی بیٹیوں کو ہی گھرسے نکال دیا جس پروہ پولیس سے رجوع ہوئیں۔ پولیس نے خاتون اوراسکے عاشق کو پولیس اسٹیشن بلا کران کی کونسلنگ کی جس پرنوجوان نے خاتون سے شادی سے انکارکردیا۔