تلنگانہ

حیدرآباد میں دیڑھ برس کے دوران تقریبا 5ہزار ڈرائیونگ لائسنس منسوخ

حیدرآباد: حیدرآباد کی ٹریفک پولیس نے لاپرواہی سے گاڑ یوں کو چلانے والوں پر اپنی توجہ مرکوزکی ہے۔گذشتہ 6ماہ کے دوران ٹریفک پولیس نے ایسے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی ہے اور حیدرآباد کے تینوں پولیس کمشنریٹس میں خلاف ورزی کرنے والوں کے ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کئے گئے۔گذشتہ دیڑھ سال کے دوران تقریبا 5ہزار ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کئے گئے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق ٹریفک قواعد کی صریح خلاف ورزی اور کسی کی موت کے لئے ذمہ دار افراد کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 304پارٹ ٹو کے تحت معاملہ درج کرتے ہوئے عدالت میں چارج شیٹ پیش کی جاتی ہے۔الزامات کے ثابت ہونے پر دس سال تک سزا کی گنجائش اس دفعہ میں رکھی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر روزسل فون پر بات کرتے ہوئے گاڑیاں چلانے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوتاجارہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button