انٹر نیشنل

ٹویٹرکی چڑیا اڑ گئی

نئی دہلی: ٹوئٹر کے سی ای او ایلون مسک نے ٹویٹر کے لوگو میں تبدیلی کی ہے۔ انھوں نے ٹوئٹرکے لوگو کی ’چڑیا‘ کو اڑا کر اس کی جگہہ ڈاگ کی تصویر لگادی ہے۔ تاہم یہ تبدیلی فی الحال ٹوئٹر کے ویب پیج پر کی گئی ہے اور صارفین کو فی الحال ٹوئٹر موبائل ایپ پر نیلی چڑیا ہی نظر آ رہی ہے۔ ٹوئٹر کے ہوم بٹن کے طور پر نظر آنے والے نیلے رنگ کے پرندے کے بجائے اب صارفین کتے کی تصویر دیکھ رہے ہیں اور یہ تبدیلی چند گھنٹے پہلے ہی کی گئی ہے۔ اس تبدیلی کے بعد ایلون مسک نے بھی ایک مزاحیہ ٹوئٹ بھی کیا۔ اس میں ایک پولیس افسر جو ڈرائیونگ لائسنس چیک کر رہا ہے، اس کے ہاتھ میں ٹویٹر کی بلیو برڈ والی تصویر ہے اور کار میں بیٹھا ڈاگ کہہ رہا ہے ‘یہ میری پرانی تصویر ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button