جرائم و حادثات

حیدرآباد میں نئی کار کی دہشت _ لڑکی نے بریک کے بجائے دبا دیا ایکسلیٹر

حیدرآباد _ 4 مئی ( اردولیکس) حیدرآباد کے سکندرآباد الوال میں نئی ​​کار کے ساتھ گھومنے والی ایک نوجوان لڑکی نے دہشت مچا دی۔ بریک کے بجائے ایکسلیٹر دباتے ہوئے لڑکی نے کار کی رفتار بڑھا دی جس سے بے قابو کار تین افراد سے ٹکرانے کے بعد ایک کرنٹ کے کھمبے سے ٹکرا کر رک گئی۔ اس حادثے میں ایک 20 سالہ ڈیلیوری بوائے کی موت ہوگئی جبکہ دیگر چار زخمی ہوگئے۔ تاہم، پولیس نے کار چلانے والی نوجوان لڑکی کی شناخت 26 سالہ شیوانی کے طور پر کی ہے،

 

جو ایک سافٹ ویئر انجینئر ہے۔ نوجوان لڑکی کی کار تیز رفتاری سے کرنٹ کے کھمبے اور موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی۔ مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ اگر کرنٹ کے کھمبے کی ہائی ٹینشن تاریں زمین پر گر جاتیں تو بڑا حادثہ ہو سکتا تھا۔ پولیس کو پتہ چلا کہ حادثے کے وقت کار میں تین افراد موجود تھے۔ حادثے کے بعد کار میں سوار تین افراد فرار ہوگئے۔پولیس نے کار کے نمبر سے ملزمان کا سراغ لگالیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button