جرائم و حادثات

دلہا دلہن سمیت حیدرآبادی خاندان کے 5 افراد ہلاک۔ آندھرا پردیش میں بھیانک حادثہ

حیدرآباد۔ ریاست آندھراپردیش میں رونما بھیانک سڑک حادثہ میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ آج اس وقت پیش آیا جب کار سڑک کے کنارے کھڑی لاری سے ٹکرا گئی۔

 

مہلوکین کی شناخت سکندرآباد ویسٹ وینکٹا پورم کے رہنے والوں کے طورپرکی گئی ہے۔ یہ حادثہ نندیال ضلع کے اللہ گژہ منڈل کے نلہ گٹہ میں پیش آیا۔ ابتدائی تحقیقات میں پولیس کو پتہ چلا کہ نو بیاہتا جوڑا بالاکرن اور کاویہ اپنے خاندان کے ساتھ تروپتی سے درشن کے بعد واپس آرہے تھے جب یہ حادثہ پیش آیا۔

 

اس حادثہ میں بالاکرن، کاویہ کے علاوہ بالاکرن کے والدین لکشمی، روی کمار اور ایک اور لڑکا اس حادثہ میں ہلاک ہوگئے۔ بالاکرن اور کاویہ کی شادی 29 فروری کو تینالی میں ہوئی تھی۔ اس ماہ کی 3 تاریخ کو حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ شاہ میرپیٹ میں ایک استقبالیہ کا انعقاد کیا گیا تھا

 

اوروہ تروپتی جاکر درشن کے بعد واپس ہورہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button