جرائم و حادثات

حیدرآباد میں نوجوان کا گلا کاٹ کر قتل

حیدرآباد۔ شہر کے عطا پور پولیس اسٹیشن کے حدود میں آج رات ایک نوجوان کا قتل کردیا گیا۔ عطا پور پولیس کے بموجب 20 سالہ فہیم ساکن شاہین نگر کا آج رات کوہ قائم چنتل میٹ علاقہ میں بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔

 

حملہ آوروں نے فہیم کا خنجروں  سے حملہ کرکے گلا کاٹ دیا اور سر پر وزنی پتھر ڈال دیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے مقام واقع پر پہنچ کر نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے عثمانیہ جنرل ہاسپٹل کے مردہ خانہ میں محفوظ کروا دیا ہے۔پولیس مختلف زاویوں سے اس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔

 

قتل کی وجہ فوری پتہ نہیں چل سکی۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button