تلنگانہ کے 5 نوجوان پونے کے قریب خوفناک سڑک حادثہ میں جاں بحق _ اجمیر شریف کی زیارت کے بعد واپس ہونے کے دوران حادثہ

نارائن کھیڑ _ 2 جولائی ( اردولیکس) تلنگانہ کے نارائن کھیڑ سے تعلق رکھنے والے 5 نوجوان مہاراشٹر میں پیش آئے ایک خوفناک سڑک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق نمہاراشٹر کے پونے کے مضافات میں ایک خوفناک سڑک حادثہ منگل کی شام پیش آیا جس میں تلنگانہ کے پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ سنگاریڈی ضلع کے نارائن کھیڑ کے 6 نوجوان درگا اجمیر شریف کی زیارت کرنے گئے تھے۔ واپسی کے سفر میں، وہ جس گاڑی میں سفر کر رہے تھے وہ گاڑی پونے کے مضافات میں بے قابو ہو کر کئی پلٹ گئی ۔ جس میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی
بتایا جاتا ہے کہ حادثہ میں محبوب قریشی، فیروز قریشی، رفیق قریشی اور ماجد پٹیل اور سید اسماعیل موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ شدید زخمی سید عامر کو پونے کے ایک اسپتال میں منتقل کیا گیا اور ان کا علاج کیا جارہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والے تمام افراد کی عمریں 25 سال سے کم تھیں۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے