نیشنل

مہاراشٹرا کے سابق وزیر و این سی پی لیڈر نواب ملک کو عدالت سے ملی راحت

ممبئی: این سی پی کے سینئر لیڈر و مہاراشٹرا کے سابق وزیر نواب ملک کو سپریم کورٹ کی جانب سے راحت حاصل ہوئی ہے۔ عدالت عظمی نے مبینہ طور پر منی لانڈرنگ معاملے میں فروری 2022 سے جیل میں محروس نواب ملک کو طبی بنیاد پر عبوری ضمانت دے دی ہے۔

 

 

نواب ملک گردے اور دیگر سنگین امراض کا شکار ہیں۔ عدالت کی جانب سے انہیں دو ماہ کی عبوری راحت دی گئی ہے۔ عدالت نے کہا کہ صرف میڈیکل گراؤنڈ پر ہی یہ حکم جاری کیا جا رہا ہے۔

 

 

یہاں یہ ذکر بے جانہ ہوگا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے نواب ملک کو فروری 2022 میں پریوینشن آف منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت گرفتار کیا تھا۔ جمعہ کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے سپریم کورٹ میں نواب ملک کی جانب سے داخل کی گئی درخواست ضمانت کی مخالفت نہیں کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button