پانی کی بوتل کا ڈھکن گلے میں پھنسنے سے 9 ماہ کے شیرخوار کی موت

پانی کی بوتل کا ڈھکن گلے میں پھنسنے سے 9 ماہ کے شیرخوار کی موت
نارائن پیٹ، 14 اکتوبر (اردو لیکس) تلنگانہ کے ضلع نارائن پیٹ کے اوٹکور منڈل مستقر میں پانی کی بوتل کا ڈھکن گلے میں پھنسنے کے نتیجے میں 9 ماہ کے شیرخوار کی موت ہوگئی۔ اس حادثے سے والدین پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا، جنہوں نے اپنے اکلوتے بیٹے کو کھو دیا۔
مقامی افراد کے مطابق دیوی نگر علاقہ کے رہنے والے لکشمن اور گایتری کا 9 ماہ کا بیٹا آریہ وردھن 12 اکتوبر کو گھر میں کھیل رہا تھا کہ اس نے پانی کی بوتل منہ میں ڈال لی، جس کے دوران بوتل کا ڈھکن اس کے گلے میں پھنس گیا۔ افراد خاندان نے انگلیوں کی مدد سے ڈھکن نکال دیا
، تاہم اس دوران بچے کے گلے میں شدید چوٹ لگ گئی۔ اگلے دن اس کی طبیعت بگڑنے پر والدین اسے نارائن پیٹ کے ضلعی سرکاری ہاسپٹل لے گئے۔ حالت تشویشناک ہونے پر اسے محبوب نگر کے ضلعی ہاسپٹل منتقل کیا گیا، جہاں چہارشنبہ کو علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔



