اب خواتین کو مردوں سے ہی نہیں، روبوٹ سے بھی خطرہ ؟ 16 سالہ لڑکی کو ہراساں کرنے کا روبوٹ پر الزام

اب خواتین کو مردوں ہی نہیں، روبوٹ سے بھی خطرہ ؟ 16 سالہ لڑکی کو ہراساں کرنے کا روبوٹ پر الزام
کولون، 14 اکتوبر (انٹرنیٹ ڈیسک) خواتین کو اب صرف مردوں ہی نہیں بلکہ روبوٹ سے بھی ہراسانی کا خطرہ لاحق ہوگیا ہے! جرمنی کے شہر کولون میں ایک ہیومنائڈ روبوٹ کی جانب سے 16 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر نامناسب انداز میں چھونے اور فحش اشارے کرنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ اس واقعہ نے روبوٹ کے استعمال اور اس کے کنٹرول سے متعلق کئی سوالات کھڑے کردیئے ہیں۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ ہفتہ کی رات اور اتوار کی علی الصبح کے درمیان پیش آیا۔ الزام ہے کہ روبوٹ نے سڑک پر موجود لڑکی کے جسم کے پچھلے حصے کو نامناسب انداز میں چھوا اور اس کی جانب فحش اشارے کئے۔ اس دوران دو نوجوان مبینہ طور پر روبوٹ کو کنٹرول کررہے تھے اور واقعہ کو سوشل میڈیا پر لائیو نشر بھی کیا جارہا تھا۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے تحقیقات شروع کرتے ہوئے روبوٹ کو ضبط کرلیا اور 16 سالہ لڑکے، جسے روبوٹ کا مالک سمجھا جارہا ہے، اور اس کے 19 سالہ ساتھی کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے دونوں کے موبائل فون بھی ضبط کرلئے ہیں۔
تحقیقاتی عہدیدار اس بات کا پتہ لگانے کی کوشش کررہے ہیں کہ آیا روبوٹ کی حرکات پہلے سے پروگرام کی گئی تھیں یا نوجوان اسے ریموٹ کنٹرول کے ذریعہ چلارہے تھے۔ پولیس کے مطابق دونوں نوجوانوں کے خلاف تاحال الزامات عائد نہیں کئے گئے ہیں، تاہم انہیں مشتبہ افراد کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔
پولیس ترجمان کرسٹوف برمل کے مطابق اس نوعیت کا واقعہ ان کے لئے نیا ہے۔ پولیس نے سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ واقعہ کا مذاق نہ اڑائیں، متاثرہ لڑکی کے خلاف توہین آمیز تبصرے نہ کریں



