جرائم و حادثات

حیدرآباد: یاقوت پورہ کے مکان میں لگی بھیانک آگ۔ شوہر بیوی ہلاک

حیدرآباد ۔ حیدرآباد کے پرانے شہر کے علاقہ یاقوت پورہ میں ایک گھر میں گیس سلنڈر اور پٹاخوں میں اچانک آگ لگنے سے خوفناک آتشزدگی کا حادثہ رونما ہوا۔ اس حادثے میں موہن لال جن کی عمر 55 سال تھی اور ان کی بیوی اوشا بائی، عمر 50 سال  دونوں ہلاک ہو گئے۔ اس حادثہ میں ایک اور لڑکی 15 سالہ  شروتی شدید ط ر پر جھلس گئی۔

 

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی مجلسی رکن اسمبلی جناب جعفر حسین معراج موقع پر پہنچے۔ مقامی‌افراد نے زخمیوں کو ہاسپٹل منتقل کیا، ہاسپٹل پہنچنے پر موہن لال اور اوشا بائی کو مردہ قرار دے دیا گیا جبکہ شروتی کو یشودھا ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر علاج ہے۔

 

رکن اسمبلی نے یشودھا ہاسپٹل میں شروتی سے ملاقات کی اور اس بات کو یقینی بنایا کہ اس کی مناسب دیکھ بھال کی جائے۔ اس واقعہ نے علاقے میں افسردگی کی لہر پیدا‌کردی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button