جرائم و حادثات

بائیک پر کرتب کرتے ہوئے ویڈیو بنانے کے شوق نے نوجوان کی جان لے لی _ حیدرآباد میں افسوسناک واقعہ

حیدرآباد _ 21 جولائی ( اردولیکس) سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کے لئے ریل بنانےکے شوق نے ایک نوجوان کی جان لی۔ جبکہ دوسرا نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔ یہ افسوسناک واقعہ اتوار کی صبح حیدرآباد کے قریب حیات نگر علاقہ میں حیدرآباد _ وجے واڑہ قومی شاہراہ پر پیش آیا۔

 

جہاں دو دوستوں نے اسپورٹس بائیک پر کرتب کرتے ہوئے ویڈیو نکال رہے تھے کہ ان کی بائیک بے قابو ہو کر روڈ ڈیوئیڈر سے ٹکرا گئی۔جس کے نتیجے میں شیوا نامی نوجوان کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔جبکہ اس کا ساتھی شدید زخمی ہو گیا۔جسے ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ہے اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے

 

بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ تین دن سے شہر حیدرآباد میں بارش کا سلسلہ جاری ہے اور بارش کی وجہ سے ان کی بائیک بے قابو ہو کر حادثہ کا شکار ہو گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا

متعلقہ خبریں

Back to top button