32 دانتوں کے ساتھ پیدا ہوئی یہ بچی _ ڈاکٹرس بھی رھ گئے حیران

حیدرآباد _ 21 جولائی ( اردولیکس ڈیسک) عام طور پر، بہت کم معاملات میں، بچے بھی دانتوں کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں۔ ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک شیرخوار بچی ہے جس کے بارے میں اس کی والدہ کا کہنا ہے کہ وہ مکمل دانتوں کے ساتھ پیدا ہوئی ہے۔ یہ لڑکی نیکا ڈیوا ہے، جو ڈلاس شہر ، ٹیکساس، امریکہ کی رہائشی ہے۔
عام طور پر جب بچہ بڑا ہوتا ہے تو اس کے دودھ کے دانت بھی نکلنے لگتے ہیں۔ ایک شخص کے اوسطاً 32 دانت ہوتے ہیں جن میں اس کے عقل کے دانت بھی شامل ہوتے ہیں۔ جبکہ یہ 20 سال کی عمر کے بعد تک بڑھتے دیکھے گئے ہیں۔ بچی کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہے جس میں 32 دانتوں کے ساتھ بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ یہ غیر معمولی واقعہ اس وقت منظر عام پر آیا جب خاتون نے ایک بیماری کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے اپنی بیٹی کے 32 دانتوں کی ویڈیو شیئر کی۔ اس بچی کو دیکھ کر ڈاکڑس بھی حیران رھ گئے ۔
ماں نے ویڈیو کے کیپشن میں کہا کہ ان کی بیٹی ایک نایاب بیماری کے ساتھ پیدا ہوئی تھی جس میں اس کے 32 دانت تھے۔ ویڈیو میں خاتون نے اپنی بیٹی کی کچھ جھلکیاں شیئر کی ہیں، جو پورے دانتوں کے ساتھ پیدا ہوئی تھی
خاتون کے مطابق جب اس نے پہلی بار اپنی بیٹی کو گود میں لیا تو اس کے منہ میں سارے دانت دیکھ کر وہ دنگ رہ گئی۔ ڈاکٹروں نے اسے بتایا کہ یہ انتہائی نایاب واقعہ ہے اور اب وہ سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کو اس کے بارے میں آگاہ کر رہی ہیں۔ خاتون کا کہنا تھا کہ یہ کوئی مذاق نہیں ہے، کئی لوگوں نے اس پوسٹ کو سنجیدگی سے لینے پر اصرار کیا جب کہ کچھ کا خیال تھا کہ ایسا بھی ہوسکتا ہے۔ @ika.diwa انسٹا اکاؤنٹ سے شیئر کیے گئے ویڈیو کلپ کو تین کروڑ سے زیادہ ویوز مل چکے ہیں۔