جرائم و حادثات

بھینسہ ٹاون کا نوجوان شیخ عمران گڈنا واگو ڈیم میں غرق

بھینسہ _6 اگست ( اردولیکس) تلنگانہ کے بھینسہ ٹاون کے عمر فاروق آبادی کنٹہ ایریا سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان ندی میں غرق ہو گئے۔ جن کی شناخت شیخ عمران ولد شیخ ہاشم کی حیثیت سے ہوئی ہے جو پیر کی شام پانی نہانے کی غرض سے بھینسہ میں موجود گڈنا واگو پراجیکٹ پہنچے ۔

 

پانی نہانے کے دوران ندی میں غرقاب ہوگئے ۔رات کی تاریکی کی وجہ سے نعش کو تلاش کرنے میں دشواری پیش آئی۔ جس کی وجہ منگل کی صبح پولیس نے نعش کو مچھیروں کی مدد سے ندی سے باہر نکالا۔ جس کے بعد بھینسہ پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر محمد غوث نے نعش کا پنچنامہ کرتے ہوئے پوسٹ مارٹم کیلئے گورنمنٹ ایریا اسپتال منتقل کردیا۔اور بعد پوسٹ مارٹم میت کو ورثا کے حوالے کردیا

متعلقہ خبریں

Back to top button