جرائم و حادثات

عادل آباد کے رکن اسمبلی جوگورامنا سڑک حادثے میں محفوظ

عادل آباد۔15/جون(اردو لیکس) تلنگانہ میں حکمران جماعت بی آر ایس کے رکن اسمبلی عادل آباد جوگو رامنا کے قافلے کو سڑک حادثہ پیش آیا۔حادثے میں دو ایم ایل ایز اور ایک سابق ایم پی محفوظ رہے۔ ایم ایل اے جوگورامنا، کونیرو کونپا اور سابق ایم پی ناگیش کی گاڑی،جو جمعرات کو عادل آباد سے مہاراشٹر کے ناگپور میں سی ایم کے سی آر کے پروگرام میں شرکت کے لیے روانہ ہوئے تھے،مہاراشٹر کے بوری کے قریب قومی شاہراہ پر مویشیوں کے اچانک گاڑی کے سامنے آنے سے سڑک حادثہ پیش آیا۔

 

اس حادثہ میں گاڑی میں سوار ارکان اسمبلی جوگورامنا،کونیرو کونپا اور سابق ایم پی ناگیش کو کوئی چوٹ نہیں آئی۔وہ بحفاظت باہر نکل گئے۔لیکن گاڑی کے اگلے حصے کو تھوڑا سا نقصان پہنچا۔بعد میں وہ دوسری گاڑی میں روانہ ہوگئے

 

۔رکن اسمبلی جوگورامنا نے اس سلسلہ میں ایک صحافتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بھگوان کےآشرواد ،دوستوں،خیرخواہوں اور پارٹی قائدین و چاہنے والوں کی دعاؤں سے حادثے میں کوئی نقصان نہیں پہنچا،اسی لئے کسی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button