جرائم و حادثات

حیدرآباد میں نقلی لیڈی پولیس کانسٹیبل گرفتار

حیدرآباد: حیدرآباد میں ایک نقلی خاتون پولیس کو گرفتارکر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ایک خاتون خود کو پولیس ظاہر کرتے ہوئے بیروزگار افراد کو نوکریاں دلوانے کے بہانے لوٹ رہی تھی۔ باوثوق ذرائع کی اطلاع پر پولیس نے اس شاطر خاتون کو گرفتارکر لیا۔ اس کے پاس سے پولیس کا نقلی شناختی کارڈ، وردی اور دیگر اشیاء ضبط کرلی گئی ہے۔

 

 

ملزمہ کی شناخت اشونی کے طور پر کی گئی ہے جو کلثوم پورہ کی رہنے والی بتائی گئی ہے۔ ملزم خاتون کو حراست میں لے کر ضروری کارروائی کے لیے اسےایس ایچ او لنگر ہاؤس پولیس اسٹیشن کے حوالے کر دیا گیا۔ گرفتاری کی کاروائی ویسٹ زون ٹاسک فورس نے انجام دی۔

Ms

 

متعلقہ خبریں

Back to top button