جرائم و حادثات

نظام آباد میں ڈرائیور کی لاپرواہی کے باعث کارنہر میں الٹ گئی۔دو افراد ہلاک۔4 شدید زخمی 

نظام آباد میں ڈرائیور کی لاپرواہی کے باعث کارنہر میں الٹ گئی۔د و افراد ہلاک۔4 شدید زخمی

کمشنر پولیس سائی چیتنیا نے مقام حادثہ کا معائنہ کیا

نظام آباد:5/مارچ (اردو لیکس)نظام آباد شہر کے بائی پاس روڈ پر آج صبح کی اولین ساعتوں میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک جبکہ چار دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کمشنر پی سائی چیتنیانے جائے حادثہ کا معائنہ کرتے ہوئے صورتحال کا جائزہ لیا

 

۔پولیس کی تفصیلات کے بموجب ضلع کاماریڈی کے دومکنڈہ علاقہ سے تعلق رکھنے والے چنتلا سرینواس اینٹوں کے بھٹیوں پر مزدور کی حیثیت سے کام کررہا تھا۔اور اس کے ساتھ دیگر مزدور جو کام کررہے تھے وہ خاندانی امور کے سلسلہ میں مہاراشٹرا کے ضلع ناندیڑ گئے ہوئے تھے اور واپسی کے دوران آج صبح کی اولین ساعتوں میں ضلع نظام آباد کے ڈچپلی پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع بائی پاس روڈ پر ماروتی ایکو کار (نمبرTS 17 K 0762) کے ڈرائیور نے مبینہ طور پر تیز رفتاری اور لاپرواہی کے ساتھ گاڑی چلائی جس کے نتیجہ میں کار نہر کے اوپر سے نیچے جاگری اور تین مرتبہ الٹ گئی۔ اس حادثہ میں دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے

 

جبکہ چار افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ضلع گورنمنٹ دواخانہ نظام آباد منتقل کیا گیا۔ دیگر دو افراد معمولی زخمی ہونے کے باعث بچ گئے۔پولیس کمشنر پی سائی چیتنیا نے جائے حادثہ کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ عہدیداروں سے واقعہ کی تفصیلات حاصل کیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق کار ڈرائیور کی تیز رفتاری اور لاپرواہی حادثہ کا سبب بنی ہے۔

 

انہوں نے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کریں اور بالخصوص بائی پاس سڑکوں پر تیز رفتاری سے گاڑی چلانے سے گریز کریں۔ حادثہ کے مقام پر کمشنرپولیس نظام آباد پی سائی چیتنیا، ڈچپلی سب انسپکٹر محمد عارف، نظام آباد رورل ایس ایچ او سرینواس اور دیگر پولیس عہدیدار بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button