تہجد کی نمازِ کے وقت مسجد سے کے قریب برقی سب اسٹیشن میں بھیانک آگ – حیدرآباد کے سات گنبد علاقہ میں بڑا حادثہ ٹل گیا
حیدرآباد کے ٹولی چوکی کے قریب سات گنبد علاقے میں ہفتہ کی علی الصبح تقریباً 2:30 بجے اچانک آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ یہ آگ مسجدِ توحید کے قریب شارٹ سرکٹ کے باعث بھڑک اٹھی جس سے علاقے میں کچھ دیر کیلئے خوف و ہراس پھیل گیا۔
اطلاعات کے مطابق آگ مسجد کے قریب موجود چند دکانوں تک پھیل گئی۔ وہاں رکھے ٹائر اور کچھ چھوٹے گیس سلنڈر پھٹنے سے آگ کی شدت مزید بڑھ گئی۔ اس حادثہ میں ایک مکینک شاپ، گیس سروسنگ سنٹر اور ایک ٹفن سنٹر (پنکچر شاپ) کو شدید نقصان پہنچا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کے عملہ موقع پر پہنچ گیا اور کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا، جس سے بڑا حادثہ ٹل گیا۔
مقامی افراد کے مطابق اس وقت مسجد میں رمضان کی تہجد نماز کے سبب تقریباً ایک ہزار افراد موجود تھے، تاہم خوش قسمتی سے کسی کو جانی نقصان نہیں ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے اور متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔



