جرائم و حادثات
گھی کا ٹینکر الٹا، لوگ بالٹیاں اور برتن لے کر سڑک پر اُمڈ پڑے

گھی کا ٹینکر الٹا تو “مفت خزانہ” سمجھ کر برتن لے کر دوڑ پڑے لوگ
آندھرا پردیش کے ضلع کڑپہ کے کنداپورم منڈل میں اننت پورم کے قریب قومی شاہراہ پر پیر کے روز گھی سے بھرا ایک ٹینکر اچانک الٹ گیا۔ ٹینکر کے الٹتے ہی اس میں موجود گھی سڑک پر بہنے لگا۔
جیسے ہی آس پاس کے لوگوں کو اس کی خبر ملی تو گویا مفت خزانے کی خبر پھیل گئی۔ مقامی افراد گھروں سے بالٹیاں، ڈبے، برتن اور پلاسٹک کے جگ لے کر موقع پر پہنچ گئے اور بہتے ہوئے گھی کو جمع کرنے کے لیے ہجوم لگ گیا۔
کچھ ہی دیر میں سڑک پر عجیب منظر دیکھنے کو ملا جہاں لوگ ٹینکر سے بہنے والے گھی کو زیادہ سے زیادہ سمیٹنے کے لیے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کرتے رہے۔



