جرائم و حادثات

چاکلیٹ کیلئے فریج کھولنے والی معصوم لڑکی کی موت۔ ضلع نظام آباد کی سپر مارکٹ میں واقعہ: ویڈیو دیکھیں

نظام آباد: سپر مارکیٹ میں چاکلیٹ کے لیے فریج کھولنے کی کوشش کے دوران ایک معصوم بچی کی الکٹرک شاک سے موت ہو گئی۔

 

یہ واقعہ ریاست تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں پیش آیا۔ نندی پیٹ کے نوی پیٹ کے راج شیکھر اپنی بیٹی رشیتا (4) سال کے ساتھ مقامی سپر مارکیٹ گئے ہوئے تھے وہ دوسرا سامان خریدنے میں مصروف تھے

 

کہ ان کی بیٹی چاکلیٹ کے لیے فریج کا ڈور اوپن کررہی تھی کہ شاک لگنے سے اس کی موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button