جرائم و حادثات

حیدرآباد میں بھیانک سڑک حادثہ _ تیز رفتار کار کی ٹکر کے بعد پیدل جا رہا شخص ہوا میں اڑ کر فوت

حیدرآباد _ 11 اگست ( اردولیکس) حیدرآباد شہر کے قطب اللہ پور میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا جہاں پیدل جا رہے ایک شخص کو تیز رفتار کار نے ٹکر مار دی۔ حادثے کا شکار شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ حادثہ سے متعلق ویڈیو سی سی ٹی وی کیمروں میں ریکارڈ ہو گیا ۔

 

جیڈی میٹلہ پولیس اسٹیشن کے علاقہ میں پیش آئے اس حادثہ کے مطابق گوپی نامی ایک سیکورٹی گارڈ سڑک کے کنارے پیدل جا رہا تھا۔ اسی دوران ایک تیز رفتار کار نے اس شخص کو ٹکر مار دی۔ جس کے نتیجے میں وہ ہوا میں اڑ کر گر پڑا۔جس کے نتیجے میں موقع پر ہی اس کی موت ہوگئی ۔ اس حادثہ کا منظر قریبی سی سی ٹی وی کیمروں میں ریکارڈ ہو گیا۔ پولیس نے کار چلانے والے کی شناخت طالب علم منیش کے طور پر کی ہے جو اس حادثہ کے وقت کار چلا رہا تھا۔

 

پولیس نے بتایا کہ اسے معمولی چوٹیں آئیں۔ پولیس نے واقعہ کی وجہ شراب کے نشہ اور تیز رفتاری قرار دیتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس اس حادثے کی تحقیقات کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button