اسپشل اسٹوری
بیٹی داماد کے لئے ایک خاندان نے تیار کئے 100 اقسام کے پکوان
آندھراپردیش کے ضلع کاکیناڈہ میں ایک خاندان نے اپنے بیٹی داماد کے لئے 100اقسام کی کھانے کی اشیا تیار کرتے ہوئے اس کو حیرت میں ڈال دیا ۔بتایا گیا ہے کہ کاکیناڈہ ضلع کے ایک گاوں میں ہندووں کے آشاڈم مہینے کے بعد سسرال آنے والے داماد کی نئے نئے پکوانوں کے ساتھ تواضع کرنا ایک قدیم روایت ہے ضلع کے تاما راڈہ گاوں کی رتناکماری کی شادی گزشتہ سال ستمبر میں کاکیناڈہ شہر سے تعلق رکھنے والے روی تیجا سے ہوئی تھی یہ جوڑا اتوار کو اپنے سسرال پہنچا جہاں روی تیجا کی ساس اپنے داماد کے لئے 100 اقسام کی ڈشس تیار کئے ۔ یہ تمام پکوان مختلف آٹے سے تیار کئے گئے تھے ۔ تاہم بتایا جاتا ہے کہ یہ جوڑا ان تمام ڈشس کا مزہ نہیں لے سکا۔ بتایا جاتا ہے کہ سنکرانتی کے موقع پر آندھراپردیش کے چند اضلاع میں بیٹی داماد کی اسی طرح سے تواضع کی جاتی ہے