جرائم و حادثات

حیدرآباد میں چلتی کار میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی — دروازے لاک، ڈرائیور سیٹ پر ہی جل کر ڈھانچہ بن گیا

حیدرآباد کے مضافاتی علاقے شاہ میرپیٹ میں آوٹر رنگ روڈ  پر ہیر کی علی الصبح ایک دل خراش حادثہ پیش آیا، جہاں چلتی کار میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی اور ڈرائیور  اندر ہی پھنس کر زندہ جل گیا۔اور ڈرائیونگ سیٹ پر اس کا ڈھانچہ بچ گیا

 

اطلاعات کے مطابق کار شامیرپیٹ سے کیسرا کی سمت جارہی تھی کہ اچانک اس میں شارٹ سرکٹ ہوا، جس کے نتیجے میں چند ہی لمحوں میں پوری گاڑی شعلوں کی لپیٹ میں آگئی۔ آگ کی شدت سے کار کے دروازے آٹومیٹک طور پر لاک ہوگئے اور ڈرائیور بروقت باہر نہ نکل پانے کے باعث موقع پر ہی جھلس کر ہلاک ہوگیا۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ جب وہ موقع پر پہنچی تو گاڑی مکمل طور پر جل کر راکھ ہو چکی تھی اور اندر صرف ڈرائیور کا ڈھانچہ ہی موجود تھا۔ مقامی لوگوں کی اطلاع پر فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پالیا، جبکہ پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے حادثے کی وجوہات کی تفتیش شروع کردی ہے۔

 

یہ المناک واقعہ مڑچل ضلع میں پیش آیا، جس نے مقامی افراد کو شدید صدمے سے دوچار کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button