جرائم و حادثات
حیدرآباد آتشزدگی واقعہ ۔ گومتی شوروم کا مالک بھی فوت

حیدرآباد۔ حیدرآباد کے پرانے شہر کے شاہ علی بنڈہ علاقے میں واقع گومتی شوروم میں آگ لگنے کے واقعہ میں جھلس جانے والے شوروم کے مالک کی بھی موت ہو گئی۔
واضح رہے کہ شوروم میں پیر کی رات بھیانک آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں ایک شخص کی کل ہی موت ہو گئی تھی جبکہ 9 افراد زخمی ہو گئے تھے۔ زخمیوں میں شوروم کا مالک بھی شامل تھا جسے علاج کے لیے ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا
جہاں منگل کی رات وہ زخموں سے جانبر نہ ہو سکا۔مہلوک کی شناخت شیوا کمار پنسل کے طور پر کی گئی ہے۔



