جرائم و حادثات
حیدرآباد کے پرانے شہر کی ایک عمارت میں بھیانک آگ لگنے کا واقعہ – 5 افراد جھلس گئے

حیدرآباد کے پرانے شہر کے علاقہ گلزار ھاؤس میں اتوار کی صبح ایک عمارت میں بھیانک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 5 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
بتایا جاتا ہے کہ اس عمارت میں چار خاندان کے 30 افراد رہتے ہیں ان تمام کو باہر نکال لیا گیا ہے
یہ آگ صبح تقریباً 6 بجے "سری کرشنا پرلز” کی عمارت میں لگی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 11 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کیں۔شدید زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر اسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے
۔فائر ڈپارٹمنٹ کے حکام کے مطابق آگ لگنے کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے، تحقیقات جاری ہیں۔