حیدر آباد کی بزرگ شخصیت حضرت سید نور علی شاہ قادری المعروف حیدر پا شاہ صاحب کا سانحہ ارتحال

حیدرآباد۔ یہ خبر انتہائی افسوس کے ساتھ دی جاتی ہے کہ حیدر آباد کی بزرگ و روحانی شخصیت و معروف شخصیت حضرت سید نور علی شاہ قادری المعروف حیدر پا شاہ صاحب ساکن قلعہ گولکنڈہ حیدر آباد کا آج انتقال ہو گیا۔ حضرت نے بلا لحاظ مذہب وملت گذشتہ چھہ (۶) دہایوں سے انسانیت کی خدمت خلق اپنے دعاوں اور روحانی عمل کے ذریعہ لوگوں کی پریشانی دکھ درد لوگوں کے مصائب جسمانی روحانی امراض کی آپ نے فی سبیل اللہ اپنے بزرگوں کے طریقہ پر عمل کرتے ہوئے خدمت کی۔
جس کو ہر گز فراموس نہی کیا جا سکتا حضرت گوشہ نشینی کی زندگی کو پسند فرماتے تھے اور بہت ہی سادگی پسند اپنے بزرگوں کے طریقہ کو اپنائے ہوئے تھے۔ حضرت قبلہ کی نماز جنازہ آج بروز اتوار بعد نماز ظهر مسجد اختری کے قریب حضرت قبلہ کے مکان کے رو برو گورنمنٹ ہاؤس ہائی اسکول سکول گراوند رسالہ بازار قلعہ گولکنڈہ میں ادا کی جائیگی ۔ تدفین آبائی قبرستان جمالی کنٹہ در گاه حضرت سید دلاور علی شاہ قادری رحہ میں عمل میں آیے گی۔ حضرت سید حیدر پاشاہ صاحب کے پسماندگان میں آپ کے ہمشیرہ اور آپ کے چار فرزاندان اور دو دختر ان سید تحسین پاشاہ سید صاحب مولانا سید متین علی شاہ قادری جانشین حضرت قبلہ سید احسن علی شاہ قادری سید محسن علی شاہ قادری سید عمر حسین داماد اور ایک دختر شامل ہیں۔ مولانا سید متین علی شاہ قادری آپ کے فرزند ارجمند آپ کے جانشین قبلہ و آل انڈیا قرات اکیڈمی کے چیرمین و امام و خطیب عید گاه گنبدان قطب شاہی حضرت سید حیدر پاشاہ صاحب کے معتقدین کی تعداد پوری دنیا میں پھیلی ہوئی ہے
حضرت کے انتقال کی خبر دکھ اور ملال کے ساتھ ہی حضرت کے قیام گاہ پر عقیدت مندوں کا ہجوم جمع ہوا اور آخری دیدار کیا جس میں مقامی رکن اسمبلی کوثر محی الدین اور مختلف تنظیموں کے ذمہ داروں مختلف مدارس مختلف مساجد کے صدور حفاظ حضرات مریدین کی بڑی تعداد کا ان کے گھر پر آنے کا تانتا بنا رہا۔ حضرت قبلہ کی فاتحہ صوم بروز منگل بعد نماز عصر مسجد اختری محله دلاور شاہ نگر رسالہ بازار قلعہ گولکنڈہ میں مقرر ہے۔