جرائم و حادثات

ٹکر دینے کے بعد کار دو نوجوانوں کو گھیسٹ کر لے گئی – حیدرآباد میں خوفناک سڑکہ حادثہ

حیدرآباد کے ونستھلی پورم پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع ہستیناپورم علاقے میں منگل کی رات ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔

 

پولیس کے مطابق نشے میں دھت ایک تیز رفتار کار بے قابو ہو کر سڑک پر پیدل چلنے والے شخص اور موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوانوں سے ٹکرا گئی۔ٹکر کے بعد گاڑی تقریباً 100 میٹر تک انہیں گھسیٹتی رہی اور بعد ازاں الٹ گئی۔ اس افسوسناک حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار دونوں نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہوگئے،

 

جبکہ پیدل چلنے والا شخص شدید زخمی ہو گیا جس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔مرنے والے نوجوانوں کی شناخت مہاویر انجینئرنگ کالج کے ای سی ای دوسرے سال کے طلبہ شیو اور سندیپ جوہل کے طور پر ہوئی ہے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی دیگر طلبہ بڑی تعداد میں موقع پر پہنچ گئے اور سڑک پر احتجاج شروع کر دیا۔

 

طلبہ نے مطالبہ کیا کہ حادثہ کا ذمہ دار شخص انہیں حوالے کیا جائے۔اس دوران پولیس کی بھاری جمعیت تعینات کر دی گئی جس کے بعد طلبہ اور پولیس کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔ پولیس نے حادثے کے ذمہ دار شخص کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Oplus_131072
Oplus_131072

متعلقہ خبریں

Back to top button