جرائم و حادثات
تلنگانہ کے کاماریڈی ضلع میں خوفناک سڑک حادثہ – ایک ہی خاندان کے 4 افراد ہلاک ؛ 6 ماہ کا شیرخوار بھی شامل
تلنگانہ کے کاماریڈی ضلع کے بکنور منڈل کے جنگم پلی گاؤں کے قریب قومی شاہراہ 44 پر پیش آئے سڑک حادثے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد ہلاک ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق عادل آباد ضلع کے کِشن اپنی بیٹی جیسلین، اور دو نواسوں کے ساتھ اسکوٹی پر جارہے تھے۔ تیز رفتاری سے مخالف سمت سے آنے والی ٹِپر نے اسکوٹی کو ٹکر ماری، جس سے کِشن، جیسلین اور جوئیل پرکاش موقع پر ہلاک ہوگئے،
جبکہ چھ ماہ کا جوئیل جڈسن علاج کے دوران دم توڑ گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔




