تلنگانہ

بارش کے دوران حیدرآباد کے پرانے میں اژدھے کی موجودگی سے سنسنی

حیدرآباد: شہر میں جاری موسلا دھار بارش کے دوران پرانے شہر کے ایک علاقہ میں اژدھے کی موجودگی سے مقامی افراد میں خوف کی لہر دوڑ گئی۔

 

یہ واقعہ کل رات بارش کے دوران حسن نگر علاقہ میں پیش آیا۔ ذرائع کے بموجب حسن نگر، بڑے نالہ کے پاس آئس فیکٹری کے پاس کل رات مقامی افراد نے اژدھے کو دیکھ کر سانپ پکڑنے والے جناب میر شکیل علی کو اطلاع دی۔

 

وہ فوری وہاں پہنچ گئے انھوں نے دیکھا کہ سانپ درخت پر چڑھ رہا تھا انھوں نے اذدھے کو پکڑلیا جس پر مقامی افراد نے راحت کی سانس لی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button