جرائم و حادثات

حیدرآباد میں بارش۔ خاتون نالے میں بہہ گئی

حیدرآباد: حیدرآباد میں بارش کے دوران ایک خاتون نالے میں بہہ گئی۔ مقامی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ سکندر آباد میٹو گوڑا باوی علاقے میں آج شام پیش آیا۔

 

بارش کے دوران خاتون برج کے نیچے سے گزرنے کی کوشش کر رہی تھی کہ حادثاتی طور پر نالے میں گر پڑی اور بہہ گئی۔ عنبر نگر کے پاس اس کی نعش دستیاب ہوئی۔ خاتون کے نالے میں گرتے ہی مقامی افراد نے اسے بچانے کی کوشش کی تاہم وہ ناکام ثابت ہوئی،

 

بعد ازاں چلکل گوڑہ پولیس اور جی ایچ ایم سی کے عملے نے نعش کو پانی سے باہر نکالا۔ متوفیہ کی شناخت فوری طور پر نہیں ہو سکی اس کی عمر 50 سال بتائی جا رہی ہے۔ یہ بھی شبہ کیا جا رہا ہے کہ وہ جی ایچ ایم سی کی صفائی کرمچاری ہے۔

 

پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے میں محفوظ کروا دیا اور مصروف تحقیقات ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button